مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورہ جنوبی ایشیا کے دوران بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے۔ نئی دہلی کے ایئرپورٹ پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے محمد بن سلمان کا استقبال کیا۔ بھارتی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کےمطابق دونوں ممالک کے درمیان اربوں ڈالر کے 5 معاہدوں سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔ محمد بن سلمان دورہ نئی دہلی کے دوران بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سمیت اہم بھارتی شخصیات سے دوطرفہ امور پر بات چیت کریں گے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورہ جنوبی ایشیا کے دوران بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے۔
News ID 1888239
آپ کا تبصرہ